À propos de مقالات توحید
اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال م یں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہ ی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کر یم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالی ٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف ن ہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گم راہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے براب ر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ''مقالات توحید '' پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی ﷾ کے ت وحید کے موضوع پر 13 مقالات کا مجموعہ ہے ۔یہ مقالات اسلام ؛ ایمان اور احسان ، مقصدتخلیق انسانیت ، عبادت کی اقسام ومفہوم ، توحید کا مع Tous ٰ اور اس کی اقسام ،شرک اکبر کی اقسام ،بعض شرکیہ امور پر ردّ، شرک قباحت اور سزا، مشرکین کے شبہات پر ردّ جیسے عنوانات پر مشتمل ہیں ۔فا ضل مصنف نے ہر بات کتاب وسنت کی دلیل کے ساتھ پیش کی ہےاور براہ راست کسی کو مخاطب کرنے کی بجائے عمومی مرض کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کا علاج بھی بتایا ہے اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ بھی حتی الامکان کردیا ہے ۔اللہ تعالی ٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)(م۔ا).
Lire plus