Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب

اغراض التهذيب التهذيب شرح التهذيب | CHARA TAHZEEB | Aghraz Ul Tahzeeb
Maktaba Tul Ishaat
Télécharger Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب APK
Evaluation 4
Catégorie Livres Et Référence
Nom du paquet com.maktabatulishaat.AghrazUlTahzeeb
Installations 5+
À propos de Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب
حرف آغاز
ایک وہ دور تھا کہ غزالی ورازی جیسی شخصیات مَنْ لَمْ يَعْرِفِ الْمَنْط ِقَ فَلَا ثقۃ لَهُ فِی الْعُلُومِ اصلا وائ ے افسوس اب وہ دور آگیا کہ اسے فضول و ناکارہ علم کہا کر دامن سمیٹا جارہا ہے، اور علم منطق میں بے رغبتی اور دوری کی وبا ہر سو پھیلتی جارہی ہے، اور اسے غامض ودتیق اور دشوا ر کہہ کر اس سے آنکھیں چرائی جارہی ہیں، حتی کہ طلباء تو در کنار اساتذہ کرا م بھی اس سے متنفر و بیزار دکھائی دیتے ہیں، اس کی وجہ علت یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ سب سے مشکل اور دشوار ہے ، ہاں ! یہ امر کسی حد تک تسلیم کیا جاسکتا ہے، مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسک تا کہ دنیا میں کوئی بھی فن آسان نہیں، ہر فن کے حصول کیلئے محنت و مشقت او ر عرق ریزی کرنی پڑتی ہے، تو پھر اس میں منطق کی ہی کیا تخصیص ہے؟ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فری کی طرف توجہ دی جائے اس کے قواعدوضوابط ا ور اصطلاحات سے واقفیت و شناسائی حاصل کی جائے، چنانچہ اس ضرورت و حاجت کی تکم یل کے لیے میں نے درس نظامی کی مشکل ترین اور لاجواب کتاب کیآسان شرح کے لی ے قلم اٹھایا، چنانچہ نتیجہ رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔اپنے مادر علمی جامعہ نظامی ہ رضویہ شیخوپورہ میں دو بار شرح تہذیب پڑھانے کی سعادت نصیب ہوئی ، چونک ہ یہ کتاب انتہائی مشکل ہے بندہ نا چیز اس نتیجے پر پہنچا کہ اس کتاب کی جامع اور آسان ترین شرح کی جائے، جو طلباء کے لئے پکی پکائی روٹی ثابت ہو، اور ابتدائی اساتذہ کرام کو دیگر شروحات کے منتشر اور طویل مضامین سے بے نیاز کرکے وہ ان کے لئے تیار شدہ تقریر بن جائے۔
خصوصیات (1) متن و شرح دونوں پر مکمل اعراب۔ (2) متن و شرح کا لفظی ترجمہ (3) ہر مقام پر دئیے جانے والی عبارت پر اعراب۔ (4) اغراض ماتن بصورت اختصار ۔ (5) اغراض شارح کافی اور وافی حل کے ساتھ۔ (6) مسائل مشکلہ کا حل فوائد و تمہیدات کے ساتھ ۔ (7) ہر مسئلہ کی وضاحت مثال کے ساتھ ۔ الغرض ! حتی الوسع ہر مسئلہ کی عام فہم تو ضیح وتیبین کر دی گئی ہے، اس امر کا لحاظ کرتے ہوئے کہ کلام نہ تو اتنا مختصر ہو کہ مخل فہم ہو اور نہ ہی اتنا طویل ہ و کہ باعث تشویش بن جائے۔ اظہار تشکر.
اس موقع پر اولاً میں اپنے ان تمام اساتذہ کرام کا شکر گزار ہوں ، کہ جن کی تر اور حسن نظر نے مجھے اس مقام تک پہنچایا بالخصوص استاذ العلماء جامع المع قول والمنقول رأس الاتقیاء شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا عبد الحک یم شرف قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ، استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول رأس الاتقياء شيخ الحديث حضرت علامہ مولانا مفتی گل احمد عتیقی صاحب زید مجدہ۔ استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول رأس الاتقیاء شیخ الحدیث حضرت علامہ م ولانا مفتی محمد صدیق ہزاروی صاحب زید مجدہ۔ استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول رأس الاتقياء مجاہد ملت امام الصرف حضر ت علامہ مولانا خادم حسین صاحب رضوی زید مجدہ - استاذ العلماء جامع المعقول وا لمنقول رأس الاتقیاء شیخ الحدیث ادیب اہل السنۃحضرت علامہ مولانا فضل حنان س عیدی صاحب زید مجدہ ثانیا اپنے برا اور کبیر حضرت مولانا قاری محمد یونس سعیدی صاحب اطال اللہ عمرہ کا شکر گزار ہوں کہ جن کی معاونت ہر موقع پ ر میرے شامل حال رہی، اور جن کی تحریک و تعاون سے بندہ کو تصنیف کی ہمت ہوئ ی۔ ثالثاً استاذ العلماء جامع المعقول والمنقول رأس الاتقیاء حضرت علامہ مولانا العلماء جامع المعقول والمن دل سے شک ر گزار ہوں، جنہوں نے اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود میری گزارش کو تسلیم کرتے ہوئے اس کتاب کو مکمل پڑھ کرتصحیح فرمائی، اور اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔ رابعاً جگر گوشه و مفتی اعظم پاکستان مولانا صاحبزادہ غلام مرتضی ہزاروی صا حب ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ، استاذ العلماء راس الاتقیاء ح ضرت علامہ مولانا سید عاصم شہزاد صاحب زید مجدہ اور حضرت علامہ مولانا محمد ع مران احسن فاروقی صاحب زید مجدہ کا شکر گزار ہوں جو ہر ہر موڑ پر میری راہنمائی فرماتے رہے، اور مفید مشوروں سے نوازتے رہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ میری جنبش قلم میں لغزش کا امکان ہے، لہذا کسی طرح کی بھی لغزش پر تنقید برائے تنقیص سے صرف نظر کرتے ہوئے بغرض صحیح اس کی ن شاندہی فرما ئیں ، تا کہ اسے دور کیا جاسکے۔ آخر میں اللہ تبارک وتعالی سے دعا گو ہوں کہ میری اس کتاب کو تمام طلباء اور مدرسین کے لیے نفع بخش بنائے اور میری اس سبھی کو آقا سل نیم کے تصدق و تو سل سے قبول فرماتے ہوئے اسے میرے لیے اور میرے والدین کے لیے اور میرے تمام اساتذہ کرام کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔
خادم الطلباء والعلماء محمد یوسف القادری مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ شیخو پ وره پاکستان
15/07/2006

Lire plus
Télécharger APK pour Android
Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب APK n’est actuellement pas disponible, veuillez vous rendre sur Play Store pour le télécharger.
Google Play
Télécharger depuis le Play Store
1. Cliquez sur « Télécharger depuis le Play Store »
2. Téléchargez Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب depuis le Play Store
3. Jouez et profitez de Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب
FAQ APK Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب

Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب est-il sans danger pour mon appareil ?

Lire plus

Qu'est-ce qu'un fichier XAPK et que dois-je faire si le fichier Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب que j'ai téléchargé est un fichier XAPK ?

Lire plus

Puis-je jouer à Sharah Tahzeeb اغراض التہزیب sur mon ordinateur ?

Lire plus

Recherches les plus populaires