قبرپرستی شرک اورگناہ کبیرہ ہے نبی کریم ﷺ نے سخcip orts صحابہ کرام نے اس پر عمل کیا اور پھر ائمہ کرام اور محدثین نے لوگوں کو تقریر وتحریر کے ذریعے اس فتنۂ عباد ت ِقبور سے اگاہ کیا ۔زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ زیر نظر کتاب’’قبرپرستوں کے جال میں ‘‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف حمہ اللہ(مصنف کتب کثیرہ) کے قلم سے قبرپرستی کے ردّ میں لکھے گئے مختلف رسائل وجرائد میں مطبوعہ مضامین کا مجموعہ ہے ۔ ان مضامین میں حافظ صاحب مرحوم نے ان دلائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے جو قبرپرستی جیسے شرکِ صریح کے جواز میں بالعموم بریلوی علماء یا ان کے ہمنوا اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں ۔ اور اس کے متعلق شیطان اور اس کے نمائندوں کی طرف سے پھیلائے گئے شکوک وشبہات اور تاویلات فاسدہ کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کر کے ان کا خوب بطلان کرتے ہوئے احقاق حق کا فریضہ سرانجام دیا ہے ۔ دار اlette اللہ تعالیٰ محترم حافظ صاحب کی اس کاوش کو شرک کی دلدل میں دھنسی امت کےلیے راہنمائی کاباعث بنائے اور حضرت حافظ صاحب مرحوم کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردس عطافرمائے ۔ آمین (م۔ا).
Lire plus